پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد شاہد حیات کے نام سے منسوب

November 14, 2019 2:44 pm0 commentsViews: 2

کراچی (کرائم رپورٹر ) کراچی پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد کا نام تبدیل کر کے شاہد حیات ٹریننگ سینٹر کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے نام کی تبدیلی کے لئے ڈی آئی جی ٹریننگ نے تجویز دی تھی اس حوالے سے نام کی تبدیلی کے لیے ڈی آئی جی ٹریننگ نے تجویز آئی جی سندھ کو ارسال کی گئی تجویز پر پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد کو مرحوم سابق پولیس چیف کراچی شاہد حیات کے نام سے منسوب کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔