اے آئی جی کراچی سپاہی کی عیادت کرنے سول اسپتال پہنچ گئے

November 14, 2019 2:44 pm0 commentsViews: 4

کراچی (کرائم رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سول اسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکار نعیم خان کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سول اسپتال کراچیICU-1 میں زیر علاج پولیس کانسٹیبل نعیم خان ولد عبدالرشید جو کہ کراچی پولیس آفس میں تعینات ہے،اس کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اس موقع پر موجود ڈاکٹرز سے مذکورہ کانسٹیبل کے علاج معالجے کے حوالے معلومات حاصل کی اور اس کی فیملی کو اپنے و محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔