دارالصحت اسپتال میں انتقال کر جانیوالے شیر خوار کے لواحقین انصاف کے منتظر

November 14, 2019 2:44 pm0 commentsViews: 5

کراچی(کرائم رپورٹر)چند دارلصحت اسپتال میں 9 ماہ کے عبدالہادی کے انتقال کو 2 ہفتے گزر چکے ہیں، مقدمہ درج ہونے کے باوجود اسپتال کے عملے کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بچے کے لواحقین انصاف کے لئے اسپتال اور پولیس اسٹیشن کے مسلسل چکر کاٹ رہے ہیں مگر اب تک انصاف کی کوئی امید دکھائی نہیں دی، میڈیا اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کے بعد بھی متعلقہ اداروں کی آنکھیں نہ کھل سکیں، عبدالہادی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ آخر کب تک نشوا اور عبدالہادی جیسے معصوم بچے مسیحائو ں کی غفلت کے باعث د م توڑتے رہیں گے ؟ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 29 اکتوبر کو نو ماہ کا عبدالہادی سینے کی تکلیف کے باعث گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال دارالصحت کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، عملے کی جانب سے غفلت برتنے او ر وقت پر علاج نہ ہونے پر اپنی جان گوا بیٹھا تھا۔