چوہدری اسلم قتل کیس‘ تفتیشی افسر کو گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم

November 14, 2019 2:44 pm0 commentsViews: 4

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسدادد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں مخصوص عدالت کے روبرو چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی کو پیش کیا گیا۔ استغاثہ کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر معزز عدالت نے برہمی کااظہار بھی کیا۔