اسلامی روحانی مشن کا 3 روزہ سالانہ عالمی اجتماع آج شروع ہوگا

November 14, 2019 2:44 pm0 commentsViews: 16

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی روحانی مشن کا 3 روزہ عالمی سالانہ اجتماع 14، 15 نومبر کو عالمی المرکز مقصود والعلوم ایف سی ایریا نمبر ایک لیاقت آباد نمبر4 اور 16 نومبر کو نشترپارک کراچی میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے علما کرام، آئمہ کرام سمیت ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ نشترپارک میں آخری روز اپنے اختتامی خطاب کے بعد اسلامی روحانی مشن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر حکیم ابن حکیم حضرت محمد مقصود الٰہی مدظلہ العالی خصوصی دعا فرمائیں گے۔