عبدالغنی مجید کی کراچی منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

November 14, 2019 2:44 pm0 commentsViews: 2

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس کے سب انسپکٹر محمد الیاس نے جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، مصطفی ذوالقرنین، خواجہ سلمان یونس اور دائودی مورکاس کی اڈیالہ جیل سے کراچی منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، کیونکہ ملزمان کے خلاف بینکنگ کورٹ نمبر3 کراچی میں بھی کیسز زیر سماعت ہیں اور عدالت نے ملزمان کو پیش کرنے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کر رکھے ہیں۔