دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، 4 زخمی ہوگئے

November 14, 2019 2:47 pm0 commentsViews: 5

کراچی (کرائم رپورٹر) جمشید کوارٹرز کے علاقے میں واقع دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم میں لاٹھی اور ڈنڈوں کے وار لگنے سے 4 طالب علم 22 سالہ سیف میمن، 20 سالہ اکرم، 21 سالہ راشد علی اور 22 سالہ مصب زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔