ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

November 14, 2019 2:47 pm0 commentsViews: 7

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عادل نذیر سہتو نے ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان وسیم، شفیق، جاوید شفیق اور ساجد کو تین یوم کے جسمانی ریمانڈ پر تھانہ گلشن اقبال پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کے خلاف متعدد ڈکیتیوں میں طلائی زیورات، امریکن ڈالر، پرائز بانڈ اور کروڑوں روپے لوٹنے کے مقدمات درج ہیں۔