ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی تعینات

November 14, 2019 2:47 pm0 commentsViews: 4

کراچی (این این آئی) ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو پاک بحریہ کا کمانڈر کراچی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے چارج لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج پی این ایس بہادر کراچی میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر کراچی کا چارج لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمانڈ سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام تربیتی یونٹس کے سربراہ ہوں گے۔