اداکار قوی خان کی 72 ویں سالگرہ منائی گئی

November 14, 2019 2:52 pm0 commentsViews: 3

لاہور (کلچرل ڈیسک) سینئر اداکار قوی خان 72 برس کے ہو گئے۔ سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے پاکستان کے معروف اداکار قوی خان نے بدھ کے روز اپنی 72 ویں سالگرہ منائی۔ 13 نومبر 1947ء میں پشاور میں جنم لینے والے قوی خان دو سو سے زائد فلموں اور ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔