نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے آج ہی عدالت سے رجوع کا فیصلہ

November 14, 2019 3:15 pm0 commentsViews: 4

لاہور: ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نکلوانے کے لیے (ن) لیگ نے آج ہی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بگڑتی صحت کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل سے فوری نکلوانے کے لیے آج ہی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے (ن) لیگ نے اپنے وکلاء کی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی وکلاء پیٹیشن تیار کرکے آج ہی عدالت سے رجوع کریں گے جب کہ خواجہ حارث، امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کو پیٹیشن تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں ہیں، نواز شریف کی پیٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔