تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے28 بکریاں جھلس کر ہلاک

November 16, 2019 5:33 pm0 commentsViews: 3

مٹھی( مانیٹرنگ ڈیسک) تھر کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش‘ تھرپارکر‘ ڈیپلو‘ چیلہار‘ مٹھی اور چھاچھرو سمیت دیگر علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوتی رہی‘ بارش سے سردی کی لہر بھی چل پڑی جبکہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے خوف سے عوام گھروں تک محدود رہے۔ اسلام کوٹ کے گائوں گائوں گھوڑا لسیو میں آسمانی بجلی گرنے سے28 بکریاں جھلس گئیں۔