شاپنگ کی لت بھی ایک دماغی بیماری

November 16, 2019 5:33 pm0 commentsViews: 9

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ شاپنگ کی لت دماغی بیماری کی ایک شکل ہے کیونکہ بہت سارے لوگ اس وقت انٹرنیٹ پر شاپنگ کے لیے آمادہ کرنے کے طریقہ کاروں کے نشانات سے پریشان نظر آتے ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 122 ایسے افراد جو بائنگ شاپنگ ڈس آرڈر (بی ایس ڈی) کا شکار ہیں اور اپنا علاج کروانا چاہتے ہیں پر کی گئی تحقیق کے مطابق ان میں سے ایک تہائی افراد آن لائن خریداری کی لت میں مبتلا ہیں۔