شادی ہال میں بچی کی ہلاکت، عدالت نے 19 ملزمان کو بری کردیا

November 16, 2019 5:38 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے شادی ہال کی ٹنکی سے بچی کی لاش ملنے کے مقدمے میں ملوث ہال مالک اور منیجر سمیت 19 ملزمان کو بری کر دیا۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں ریمارکس دیے کہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لیے استغاثہ نے ناکافی ثبوت دیے ہیں، پولیس کے مطابق 4 سال قبل اورنگی ٹائون کے شادی ہال کی ٹنکی سے لاپتا بچی پاکیزہ کی لاش ملی تھی اہلخانہ نے زیادتی کے بعد پاکیزہ کو قتل کیے جانے کا مقدمہ درج کرایا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ اورنگی ٹائون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔