پارٹی فنڈنگ کیس ‘وزیراعظم نے رہنماؤں کو مطمئن رہنے کا کہہ دیا

November 21, 2019 1:39 pm0 commentsViews: 7

تمام اثاثے عدالت میں بتا چکے ، پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں مطمئن رہیں‘عمران خان
غیر ملکی فنڈنگ کیس میںالزام ثابت ہوگیا تو تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے‘ کنور دلشاد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس کے حوالے سے رہنماؤں کو مطمئن رہنے کا کہہ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی فنڈنگ کیس کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر کہا ہے کہ تمام اثاثے عدالت میں بتا چکے ہیں، پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، مطمئن رہیں۔انہوں نے کہا کہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ وزیراعظم نے رہنماؤں کو غیرملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے پریشان نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اگر الزام درست ثابت ہو جائے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری جماعت کو کالعدم قرار دے دے۔