اونچی اڑان کو بریک لگ گئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

November 21, 2019 1:38 pm0 commentsViews: 13

بدھ کے روز پی ایس ایکس میں 526.69 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، تنزلی کے باعث 5 حدیں گر گئیں
انویسٹرز کی طرف سے عدم دلچسپی کے باعث 100 انڈیکس 38037.68 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
کراچی (کامرس ڈیسک) اونچی اور تاریخی اڑان کو بریک لگ گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، بدھ کے روز پی ایس ایکس میں 526.69 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، تنزلی کے باعث 5 حدیں گر گئیں، 100 انڈیکس 38037.68 پوانئٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز 526.69 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، تنزلی کے باعث 5 حدیں گر گئیں۔رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کی طرف جانے والی مارکیٹ کو بریک لگ گئی، آج 526.69 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، کاروبار میں گراوٹ کے باعث 1.38 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ منگل کو اروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، تیزی کے باعث 38661.71 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم انویسٹرز کی طرف سے عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں 7 حدیں گر گئیں اور انڈیکس 38000 کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37977.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔تھوڑی دیر کے بعد مندی میں جانے والی حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 526.96 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38037.68 پوانئٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ رہے کہ سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 152.81 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38564.37 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اکتوبر کے ماہ سے دنیا کی سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی اسٹاک ایکسچینج کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔