رہبر کمیٹی کا اجلاس ٗ بشری بی بی مذاق کا نشانہ اپوزیشن لیڈروں کے قہقہے

November 21, 2019 1:37 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) رہبرکمیٹی کے اجلاس میں احسن اقبال، اکرم درانی،نیئر بخاری سمیت اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی بشریٰ بی بی کا مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، اسفند یار ولی، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعظم کی اہلیہ کو مذاق کا نشانہ بنایا اور قہقہے لگائے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے اسے وائرل کردیا ہے اور وزیراعظم کی اہلیہ کا مذاق اڑانے پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست میں ’اوئے‘ کا کلچرمتعارف کروایا ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کو بدزبان کہتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے گئے طنز کو بھی بدزبانی کہا جاتا ہے۔پیر کے روز بھی وزیراعظم عمران خان نیچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو اپوزیشن نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اب یہی جماعتیں اور ان کے رہنما خاتونِ اول کا مذاق اڑا رہے ہیں اور ان پر قہقہے لگا رہے ہیں۔ صارفین نے اس حوالے سے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ایک صارف نے ان رہنماؤں کیلئے ’بے شرم لوگ‘‘ کا نام تجویز کیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ان لوگوں سے خیر کی توقع نیں کی جاسکتی۔