پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والے کی پھر گرفتاری ظاہر کردی

November 21, 2019 1:41 pm0 commentsViews: 10

کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس کی جعلی گرفتاریوں کا پول کھل گیاایس ایس پی ایسٹ کی پریس کانفرنس میں کتنی صداقت؟ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ محمد یوسف عرف ٹھیلے والا کی پھر سے گرفتاری سامنے آگئی۔جبکہ 24 اگست 2017 کو رینجرز نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ملزم کی گرفتاری سے متعلق رینجرز کے میجر قنبر رضا نے پریس کانفرنس کی تھی۔ملزم یوسف نے خود رینجرز کو اپنی گرفتاری پیش کی ،میجر قنبر رضا کا دعوی بھی سامنے اگیاتھا رینجرز کے مطابق ایم کیوایم لندن نے اپنی پریس ریلیز میں یوسف عرف ٹھیلے والا کی ہلاکت کا پروپیگنڈا کیارینجرز حکام ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں۔