APNS کی اخباری اسٹالوں کو مسمار کرنے کی مذمت

November 21, 2019 1:40 pm0 commentsViews: 7

اخبارات کے اسٹال کئی دہائیوں سے سرکاری اجازت کے ساتھ قائم کئے گئے ہیں، حمید ہارون
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے کراچی پولیس کے اعلیٰ اقتدار پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جنہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اخباری اسٹالوں کی توڑ پھوڑ اور مسمار کیا ہے۔ اے پی این ایس نے کراچی پولیس اور کراچی میونسپل کارپوریشن کے ایم سی کے عہدیداروں کی بھی مذمت کی ہے جنہوں نے اخبار فروخت کرنے والوں کو تحویل میں لیا ہے اور اسٹالوں سے اخبار چھین لیا ہے۔ حمید ہارون صدر اے پی این ایس اور سرمد علی سیکرٹری جنرل اے پی این ایس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں عدالتوں کے احکامات پر تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں اخبارات کے اسٹالوں کو نشانہ بنایا اور مسمار کیا ہے جبکہ اخبارات کے اسٹال کئی دہائیوں سے سرکاری اجازت کے ساتھ قائم کیے گئے ہیں۔ یہ انتہائی قابل مذمت بات ہے کہ نہ صرف اسٹالوں کو توڑا گیا، ہٹایا گیا بلکہ اخبارات کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا گیا۔ اے پی این ایس نے میئر کراچی، میٹرو پولیٹن کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے مطالبہ کیا کہ وہ اخبارات کے اسٹالز کے خلاف فوری طور پر ان کارروائیوں کو روکے۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں نے بتایا کہ اخباری صنعت گہری مالی بحران اور بقاء کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ان مشکل وقتوں میں اس طرح کے اقدامات پرنٹ میڈیا آئوٹ لیٹس کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے سمجھے جاتے ہیں۔