لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

November 21, 2019 7:45 pm0 commentsViews: 4

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) مقرر کردیا گیا۔ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پی ایم اے کاکول کے کمانڈنٹ اور کورکمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کےعہدے پر کام کر رہے ہیں، انہیں ہلال امتیازملٹری بھی مل چکاہے۔