برسبین ٹیسٹ کا تیسرا روز: پاکستان ٹیم کو مشکلات کا سامنا

November 23, 2019 1:31 pm0 commentsViews: 4

آسٹریلیانے 7 وکٹوں کے نقصان پر 557 رنز بنا لئے‘ پاکستان پر 317 رنز کی برتری حاصل ہو گئی
برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک)برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان آسٹریلیا کی7 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگیا۔ دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کا آغاز سے ہی آسٹریلیا کے بلے بازوں نے پاکستانی گیند بازوں پر دباؤ جاری رکھا ہوا ہے۔گابا کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میںچائے کے وقفے پر آسٹریلیا نے7 وکٹوں کے نقصان پر 557 رنز بنا لئے ہیں۔ نسیم شاہ نے اپنے کریئر کی پہلی وکٹ لینے کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے ڈیوڈ وارنر کو 157 کے اسکور پر آؤٹ کیا، ان کے علاوہ یاسر شاہ ‘ حارث سہیل اور شاہین آفریدی نے 2‘2 کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کو پاکستان پر 317 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی مزید3 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔یاد رہے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز اسکور کئے تھے۔کینگروز نے پاکستان کے 240 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا پراعتماد آغاز کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لئے 222 رنز کی شراکت داری قائم کی۔جو برنز 97 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔خیال رہے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔