بھارت میں خاتون کے ہاتھ اور پائوں کی31 انگلیاں‘ لوگ چڑیل کہنے لگے

November 25, 2019 1:02 pm0 commentsViews: 48

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہاتھ اور پائوں کی اضافی انگلیوں والی خاتون سامنے آئی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق 63 سالہ بھارتی خاتون کو پیدائشی طور پر ایک جینیاتی بیماری لاحق ہے جس کی وجہ سے ان کے ہاتھوں اور پائوں میں متعدد اضافی انگلیاں ہیں۔ خاتون کمار نایاک کی جینیاتی بیماری قابل علاج ہے لیکن ان کے گھر والوں کے پاس ان کے علاج کیلئے پیسے نہیں تھے۔ خاتون کے ہاتھ کی پیدائشی طور پر12 اور پائوں کی19 انگلیاں ہیں۔ پڑوسی انہیں چڑیل کہتے ہیں اور لوگوں کے تلخ جملوں کی وجہ سے انہیں اپنا گھر چھوڑنا پڑگیا۔