بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ صرفT-20 تک محدود رہنے کا خدشہ

November 26, 2019 1:15 pm0 commentsViews: 4

جنوری میں پاکستان آنیوالے بنگال ٹائیگرز کو2تیسٹ میی بھی کھیلنا ہیں جو اب ممکن نہیں
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) بنگلادیش ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز تک محدود کیے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگال ٹائیگرز کو جنوری میں پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں لیکن غیر ملکی کوچنگ اسٹاف نے کئی ہفتے پہلے ہی انکار کر دیا تھا اور کرکٹرز بھی 21 روز تک پاکستان میں قیام کے لیے تیار نہیں ہیں۔ بنگلادیشی بورڈ کے ایک عہدیدا ر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئٹنی میچز کے لیے جانا تو مناسب ہے، ایک ہفتے میں دورہ مکمل ہو جائے گا لیکن ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مسائل ہوں گے، پی سی بی کو درخواست کریں گے کہ طویل فارمیٹ کے دونوں مقابلوں کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کر دیں۔