وزیراعظم کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی

November 27, 2019 1:01 pm0 commentsViews: 18

جوشِ خطابت میں کہہ دیا’’درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں‘‘
وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میںتھیوری پیش کردی
عمران خان اس سے پہلے بھی اپنی تقاریر میں تاریخی، جغرافیائی اور اعداد و شمار کی غلطیاں کر چکے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کا افتتاح کیا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جوشِ خطابت میں کہہ دیا کہ “درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں”۔ یاد رہے کہ درخت دراصل دن میں آکسیجن دیتے ہیں جبکہ رات کو کاربن ڈائی اکسائیڈ خارج کرتے ہیں۔واجح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اس سے پہلے بھی اپنی تقاریر میں تاریخی، جغرافیائی اور اعداد و شمار کی غلطیاں کر چکے ہیں اور اب انہوں نے یہ تھیوری پیش کردی ہے کہ درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کے لئے انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو صاف اور سرسبز بنا کر مثالی ملک بنائیں گے،ساری قوم کو مل کر ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان کی اگر ہم قدر کریں تو یہ سونا اگلے گا اور بڑا سیاحتی مرکزبن کر ابھرے گا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نیا تاریخی بلدیاتی نظام لے کر آرہے ہیں، لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو رہا ہے، ٹیکس کے پیسے ملک کو ٹھیک کرنے اور ماحول کو بہتربنانے پر خرچ کریں گے۔