اٹارنی جنرل نے سابق آرمی چیف کو جسٹس کیانی کہہ دیا‘ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے

November 28, 2019 1:17 pm0 commentsViews: 6

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل انور منصور نے اپنے دلائل میں سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کو جسٹس کیانی کہا تو چیف جسٹس نے انہیں ٹوک دیا۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست پر سماعت کی تو ایک موقع پر دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو جسٹس کیانی کہہ دیا جس پر چیف جسٹس نے انہیں ٹوکا کہ وہ جسٹس نہیں جنرل کیانی تھے۔ اس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔