جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

November 28, 2019 1:54 pm0 commentsViews: 5

راولپنڈی (اے پی پی) جنرل ندیم رضا (ہلال امتیاز) ملٹری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹ کے مطابق جنرل ندیم رضا نے بدھ کو جے ایس ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔