کیل مہاسوں کو بھول جائیں‘ اسپرے سے نئی جلد لگائیے

November 28, 2019 2:06 pm0 commentsViews: 27

ٹوکیو( مانیٹرنگ ڈیسک) اس سال 4دسمبر کو جاپانی کاسمیٹک کمپنی ایک حیرت انگیز مصنوعہ متعارف کرارہی ہے جسے مستقبل کا میک اپ قرار دیا گیا ہے۔ یہ ایک اسپرے ہے جو چہر ے پر ٹھہر کر داغ دھبے‘ کیل مہاسے چھپا کر خوبصورت اور ہموار جلد فراہم کرتا ہے۔ تاہم یہ اسپرے بعد میں کسی ماسک کی طرح اتر جاتا ہے۔ مشہور کاسمیٹک کمپنی کائو نے ای ایس ٹی نامی ایک پراڈکٹ تیار کی ہے۔ یہ ایک مائع اسپرے ہے جسے چہرے پر چھڑکا جاتا ہے تو چہرے کی جلد کی ہلکی سی پرت بن جاتی ہے جسے کوئی بھی شناخت نہیں کرسکتا۔ اس کے نیچے چہرے کے مہاسے اور دھبے وقت طو رپر چھپ جاتے ہیں۔