ٹائیفائیڈسے بچائو مہم میں والدین کی عدم دلچسپی بچوں کو ٹیکہ لگوانے سے انکار

November 28, 2019 2:25 pm0 commentsViews: 6

کراچی کے مختلف اضلاع میں ا نکار کی شرح میں اضافے کے باوجود ہدف مکمل کئے جانے کا دعویٰ بھی سامنے آگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف اضلاع میں ٹائیفائیڈ سے بچائو کی ٹیکہ لگائو قومی مہم میں والدین کی جانب سے انکارکی شرح میں اضافہ، بعض اضلاع میں انکار کے باوجود ٹیکہ لگانے کا ہدف مکمل کرنے کا دعویٰ،انسداد ٹائیفائیڈ جیسی مہم میں بھی حکومتی جماعت کے سفارشی ویکسینیٹرز ڈیوٹیوں سے غائب ،ضلعی صحت افسران بے بس۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے چھ اضلاع میں ٹائیفائیڈ سے بچائو کی 12روزہ ٹیکہ لگائو مہم میں توقعات سے زیادہ والدین کی جانب سے انکارکی شرح ریکارڈ کی گئی ہے جس میںضلع ملیر،غربی،وسطی اورجنوبی میں توقع سے زائد والدین کی جانب سے ٹیکہ نہ لگوانے کے کیسز سامنے آگئے ہیں تاہم ضلع وسطی کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ضلع میں والدین کی جانب سے انکارکے باوجود مہم کے لئے مقررہ ہدف ان کے ضلع میں حاصل ہوچکا ہے یہاں یہ امردلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ حفاظتی قومی ٹیکہ جات مہم کے مستقل اسٹاف میں شامل ویکسینیٹرملیر اورضلع وسطی میں ٹائیفائیڈ سے بچائو میں اہم قومی مہم میں بھی ڈیوٹیوں سے غائب ہونے کے باوجود باقاعدگی سے گھربیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔