خاتون اے ایس پی عائشہ بٹ دوسروں کیلئے مثال بن گئیں

November 28, 2019 2:41 pm0 commentsViews: 26

سائلین کے مسائل سنتیں،تھانوں پر چھاپے مارتیں
غریب خواتین کی داد رسی میں پیش پیش رہتی ہیں
8 ماہ کی بیٹی غانیہ کی دیکھ بھال کے ساتھ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھی انجام دیتی ہیں‘سوشل میڈیا پرمقبول
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ماں کی ذمہ داریاں نبھانے والی پولیس افسرسوشل میڈیا پرمقبول ہوگئیں۔ اے ایس پی عائشہ بٹ کبھی سائلین کے مسائل سنتی ہیں توکبھی تھانوں پر چھاپے مارتی ہیں۔ وہ غریب خواتین کی داد رسی میں بھی پیش پیش ہیں۔لاہور میں پولیس خاتون افسر عائشہ بٹ دوسروں کے لیے مثال بن گئی ہیں۔ 8 ماہ کی بیٹی غانیہ کی دیکھ بھال کے ساتھ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھی انجام دیتی ہیں۔ فیروزوالا پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ خاتون اے ایس پی تعینات کی گئی ہیں۔عائشہ کا کہنا ہے کہ اپنے علاقے میں جرائم پر قابو پانا ان کیلئے چیلنج ہے، ان کی موجودگی میں کئی خواتین بھی اپنے مسائل کے حل کے کیلئے بلا خوف و خطر تھانے آتی ہیں۔ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے کیلئے خواتین کا آگے آنا بہت ضروری ہے اور عائشہ ایک مثبت تبدیلی کے ساتھ باقی خواتین کے لیے مثال بن رہی ہیں۔سینکڑوں شکایات سننے کے لیے پولیس افسر عائشہ لاہور کے علاقے فیروزوالا، فیکٹری ایریا اور شرقپور تھانے کا چکر بھی لگاتی ہیں اور کھلی کچہری میں عوامی مسائل بھی سنتی ہیں۔عائشہ نے مقابلے کا امتحان امتیازی حیثیت میں پاس کرکے پولیس سروس جوائن کی ہے اور ان کے خاوند بھی ایک پولیس افسر ہیں۔