ایس پی طاہر نورانی کی خدمات کراچی پولیس چیف کے حوالے

November 29, 2019 1:12 pm0 commentsViews: 10

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایس پی طاہر نورانی کی خدمات کراچی پولیس چیف کے حوالے کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ طاہر نورانی کو ایس پی گلشن اقبال کے عہدے سے اس وقت ہٹایا گیا تھا جب گلستان جوہر میں ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث زیر علاج کمسن نشوا موت کی آغوش میں چلی گئی تھی۔ اس وقت طاہر نورانی جو کہ ایس پی گلشن اقبال تھے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بچی کے والدہ اور دیگر اہل خانہ کو دھمکارہے تھے۔