ایڈیلیڈ دوسرا ٹیسٹ آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف پہلے محتاط بیٹنگ کا آغاز

November 29, 2019 1:12 pm0 commentsViews: 4

محمد عباس اور شاہین آفریدی نے سلامی آسٹریلوی بے بازوں پر دبائو بڑھا دیا، پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں
آسٹریلوی بلے بازی جو برنز 4 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر وکٹ گنوابیٹھے، 50 رنز بنالیے، موسیٰ خان کو ٹیسٹ کیپ مل گئی
ایڈلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی اننگز کا محتاط آغاز کیا ہے۔ایک وکٹ کے نقصان پر پہلے سیشن میں 50رنز بنا لئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے سلامی آسٹریلیوی بلے بازوں پر دباؤ بنائے رکھا کہ اس دوران جو برنز 4 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔اایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پنک بال سے کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، عمران خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ موسیٰ خان، محمد عباس اور امام الحق کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ پولر موسیٰ خان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں، سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی۔ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد موسی خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اتنے بڑے کھلاڑی سے ایک اہم ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیپ حاصل کی ہے۔موسی نے کہا کہ میں اپنا پورا فوکس بولنگ پر رکھوں گا اور اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کروں گا۔میچ میں پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے شان مسعود، امام الحق، اظہر علی ( کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس ہار جانے کے بعد بتایا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔