خواہش ہے پچپن دوبارہ آجائے ٗ ریما

November 29, 2019 1:26 pm0 commentsViews: 4

کبھی غرور یا تکبر نہیں آیا
فلم انڈسٹری کے دوستوں سے کبھی رابطہ نہیں توڑا
بچپن کے دوستوں سے بھی ضرور ملاقات کرتی ہوں
ریما نے شوہر کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منائی
کراچی( کلچرل رپورٹر) پاکستان کی مشہور فلم اسٹار ریما امریکہ میں اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزاررہی ہیں گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی شادی کی8ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی اس موقع پر خصوصی کیک تیار کیا گیا تھا ریما اور ڈاکٹر طارق نے مہمانوں کی موجودگی میں کیک کاٹا بعد ازاں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ریما نے کہا ہے کہ شوبز میں عروج کے دور میں بھی کبھی غرور اور تکبر نہیں آیا بلکہ کبھی بھی عجزو انکساری کا دامن نہیں چھوڑا‘ انسان کی زندگی میں بچپن کا دور سب سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے اور میری خواہش ہے کہ کسی طرح وہ دور دوبارہ واپس آجائے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی امریکہ سے پاکستان آتی ہوں تو اپنے بچپن سے منسلک رشتوں سے ضرور ملاقاتیں کرتی ہوں۔ جب ہم دوست اکٹھی ہوتی ہیں تو کسی کے ذہن میں اپنی شہرت کا نہیں ہوتا بلکہ اسی طرح ہنسی مذاق ہوتا ہے جیسے ہم بچپن میں ایک دوسرے کرتے تھے۔ ریما نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کے دوستوں سے بھی ناطہ نہیں توڑا بلکہ آج بھی ایک دوسرے سے رابطہ ہوتا ہے۔