گرفتاری کا خدشہ، قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

November 30, 2019 3:31 pm0 commentsViews: 2

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گرفتاری کے خدشے سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔قائم علی شاہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔سابق وزیراعلی سندھ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ قومی احتساب بیورو کو گرفتاری سے روکا جائے، 4 دسمبر کو نیب دفتر پیشی کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے، درخواست ضمانت پر آج ہی سماعت کی جائے۔