بیوروکریسی میں تبادلے و تقرریاں، واجد ضیا ڈی جی ایف آئی اے مقرر

November 30, 2019 3:34 pm0 commentsViews: 5

پولیس سروس کے مشتاق مہرکو گریڈ22میں ترقی دے کر آئی جی ریلوے مقررکردیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے گریڈ 21 کے افسر واجد ضیا کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) تعینات کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں و تقرریوں کی منظوری دے دی گئی، گریڈ21کے افسرواجدضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا۔واجد ضیا پاناما تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور وہ آئی جی ریلوے کے عہدے پرتعینات تھے جب کہ پولیس سروس کے مشتاق مہرکو گریڈ22میں ترقی دے کر آئی جی ریلوے مقررکردیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری فوڈایوب چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم اور ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن جوادپال کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس مقرر کیا گیا ہے۔سیکرٹری انڈسٹریزعامراشرف خواجہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور قائم مقام سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسزاللہ بخش ملک وفاقی سیکرٹری ہیلتھ مقرر کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس علی شہزادہ کو اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ مقررکیا گیا ہے جب کہ سیکرٹری اقتصادی امورنوراحمدکواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔