سانحہ 12مئی‘خصوصی عدالت ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہم

November 30, 2019 3:38 pm0 commentsViews: 4

تفتیشی افسر نے ایک بار پھر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی
انسداد دہشت گردی عدالت کامفرور ملزمان کو20 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ12 مئی سے متعلق کیس کی سماعت۔ تفتیشی افسر نے ایک بار پھر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ دوران سماعت ملزمان کی عدم گرفتاری پر عدالت کا اظہار برہمی۔ تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کو20 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سانحہ12 مئی کے مقدمے میں مفرور4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ مفرور ملزمان میں عبدالباری کاکڑ، حبیب اللہ، مشتاق، وکیل خان و دیگر شامل ہیں، مقدمے میں پولیس نے دیگر سیاسی جماعتوں کے نامعلوم کارکنوں کو شامل کیا ہے، پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں 2007میں مقدمات درج کیے گئے تھے، سانحہ12 مئی کے11 مقدمات پہلے ہی اے ٹی سی7 میں زیر سماعت ہیں، میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر پر4 مقدمات میں فرد جرم عاید کی جاچکی ہے، میئر کراچی سمیت20 سے زائد ملزمان ضمانت پر رہا ہیں، عدالت14 ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ کراچی کے مختلف تھانوں میں سانحہ 12 مئی کے مقدمات درج ہیں۔