ثقافتی ریلی کے دوران قومی پرچم اتارنے پر جسقم کے 3کارکن گرفتار

December 2, 2019 1:08 pm0 commentsViews: 4

46رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ‘ واقعہ کے بعد شہر میں کشیدگی
نواب شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ثقافتی ریلی کے دوران قومی پرچم اتارنے پر پولیس نے جسقم کے تین کارکنوں کو گرفتار کرکے اعجاز بلوچ اور سجاد ملاح سمیت 46رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔واقعہ کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔ جسقم کے کارکنوں نے دھرنا دے کر پولیس اور رینجرز کے خلاف نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق ثقافتی دن کے موقع پر جسقم کی جانب سے ریلی نکالی گئی، ریلی شیراز چوک پر پہنچی تو بعض کارکنوں نے چوک پر لگے ہوئے قومی پرچم کو اتار کر جسقم کا جھنڈا لگا دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر جسقم کے تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف جسقم کی جانب سے شیراز چوک پر دھرنا دیا گیا اور پولیس اور رینجرز کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ بعدازاں پولیس نے 46رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ایس ایچ او اے سیکشن رشید میمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں جسقم کے ضلعی صدر علی رضا ، اعجاز بلوچ، سجاد ملاح ، سرفراز میمن، منیر ابڑو، عرفان سجل، گل ڈاھری، علی انور چانڈیو، ہاشم ، علی رضا سندھی، نور ا حمد سولنگی اور دیگر کوملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ جسقم کے کارکن علی رضا نے بتایا کہ کارکنوں نے قومی پرچم کی بے حرمتی نہیں کی۔