ڈاکوئوں نے لوٹ کے دوران باپ کے سامنے بیٹا مارڈالا

December 2, 2019 1:10 pm0 commentsViews: 10

اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں مسلح ملزما ن گھر میں گھس کر لوٹ مار کررہے تھے مزاحمت کرنے پر فائرنگ شروع کردی
مسلح ملزمان کی فائرنگ سے با پ بیٹا زخمی ہوئے 26سالہ سمیع اﷲنے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ٗ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی
کراچی(کرائم رپورٹر) اورنگی ٹائون میں ڈاکوئوں کی گھر میں لوٹ مار‘ مزاحمت پر باپ کے سامنے نوجوان بیٹے کو قتل کردیا۔ باپ فائرنگ سے زخمی ‘تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر11½میں1-D بس اسٹاپ یعقوب آباد جامعہ مہناج اشرفیہ مدرسہ کے قریب 4نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کررہے تھے کہ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے26 سالہ سمیع اللہ ولد عبدالراقیب کو ہلاک جبکہ50 سالہ عبدالراقیب ولد حاجی محمد روفی کو زخمی کرکے فرار ہوگئے مقتول کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر عباسی شہیداسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکوئوں کی جانب سے مقتول کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ واقع کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقع ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔