دنیا کا امیر ترین شخص جیف بیزوس پاکستان کو 3 سال تک چلا سکتا ہے

December 2, 2019 1:13 pm0 commentsViews: 6

دنیا بھر کے صرف 8 امیر ترین افراد کے پاس اتنی دولت ہے کہ جو دنیا کی آدھی آبادی کی دولت کے برابر ہے، رپورٹ
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص جیف بینروس کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ 3 سال تک پاکستان کو چلا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں معاشی عدم مساوات (امیر اور غریب کے درمیان فرق) بڑھتی جارہی ہے، 8 امیر ترین افراد کے پاس اتنی دولت ہے جو دنیا کی آدھی آبادی کی دولت کے برابر ہے۔ غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے ادارے آکسفیم کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 8 امیر ترین افراد کے پاس اتنی دولت ہے جو دنیا کی آدھی آبادی کی دولت کے برابر ہے۔ آکسفیم کا کہنا ہے کہ دنیا میں 1810 ارب پتی موجود ہیں جن کے پاس موجود دولت دنیا کے 70 فیصد افراد کے برابر ہے، دنیا کی آدھی غریب ترین آبادی میں سے 80 فیصد افریقا اور بھارت میں رہتی ہے، رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین فرد جیف بینروس کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ 3 سال تک پاکستان جیسے ملک کے سالانہ بجٹ کے پیسے اپنے پلے سے ادا کر سکتے ہیں۔