بھارت سے درآمد مصالحہ جات سمیت تمام اشیا 100 فیصد مہنگی

December 2, 2019 1:17 pm0 commentsViews: 4

اسلام آباد (سی پی پی) بھارت کے ساتھ تجارت پر عائد پابندی کی وجہ سے مصالحہ جات سمیت دیگر درآمدی اشیا کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا، مصالحہ جات سمیت دیگر درآمدی اشیا کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا، سب سے زیادہ اضافہ پھول مکھانے کی قیمتوں میں ہوا ہے جو 1400 سے بڑھ کر 7000 روپے کلو گرام ہوگئیں، مارکیٹ میں معمول کی کوالٹی کی سبز الائچی 2 ہزار روپے فی کلو گرام تھی جو بڑھ کر پانچ ہزار روپے فی کلو گرام ہوگئی۔ اچھی اور نمبر ون کوالٹی کی سبز الائچی 4 ہزار روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر 8 ہزار، اسی طرح معمول کی کوالٹی کی حامل دارچینی کی قیمت 400 روپے سے بڑھ کر 1100 روپے فی کلو گرام اور اچھی کوالٹی کی دار چینی کی قیمت 480 روپے سے بڑھ کر 1200 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔