حکومت کی ناقص حکمت عملی، کراچی میں سبزی بدستور مہنگی

December 2, 2019 1:21 pm0 commentsViews: 1

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آئوٹ آف کنٹرول ہوگئیں۔ ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سب کچھ مہنگا ہوگیا، پریشان شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ گوشت، آٹا اور دالیں تو پہلے ہی مہنگی تھیں اب تو سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پَر لگ گئے ہیں، غریب آدمی کھائے تو کیا کھائے۔ سبزیوں کی سپلائی سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بحران پیدا ہو جاتا ہے اس وقت کراچی میں ٹماٹر 200 روپے کلو، پیاز 80 روپے کلو، بھنڈی 130 روپے کلو، توری 80 روپے کلو اور آلو 40 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔