کراچی میں ٹریفک کے مسائل زیادہ ہیں آئی جی سندھ کا اعتراف

December 2, 2019 1:24 pm0 commentsViews: 2

شہری قوانین پر عمل کرنا شعار بنائیں، پولیس بھی اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہے، ڈاکٹر کلیم امام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ شہری قوانین پر عمل کرنا شعار بنائیں ایک اچھے معاشرے کے قیام کے لیے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد ضروری ہے، پولیس بھی قانون کے نفاذ اور عمل کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔ معین خان اکیڈمی جھل مگسی آٹو شو کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے مزید کہاکہ میگا سٹی ہونے کے ناطے کراچی میں ٹریفک کے مسائل بھی زیادہ ہیں، شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں، تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے پرہیز کریں جس سے حادثات نہیں ہوں گے، قوانین کی خلاف ورزی کرکے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔