آج غلامی کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے

December 2, 2019 1:30 pm0 commentsViews: 1

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن آج پیر کو منایا جائیگا۔ اس دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں آگاہی واکس‘ سیمینارز اور تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس کا مقصد انسانی اسمگلنگ‘ بچوں کی جبری شادی‘ چائلڈ لیبر کی بدترین شکلیں‘ جنسی استحصال جیسے سنگین جرائم کا خاتمہ اس دن کے مقاصد ہیں جبکہ غریبوں‘ نسلی گروپوں‘ اقلیتوں اور تارکین وطن‘ نادار خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف اظہار ہمدردی کرنا ہے۔