رینجرز کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

December 2, 2019 1:34 pm0 commentsViews: 4

کورنگی، جیکسن، کلری، شاہراہ فیصل، بریگیڈ، جمشید کوارٹرز اور بلوچ کالونی سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان تحویل میں لے لیا
گرفتار ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی ، منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ترجمان رینجرز
کراچی(کرائم رپورٹر) رینجرز، انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھتہ خور، گینگ وار کارندے، ڈکیت، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش سمیت 22 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) نے کورنگی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن کو گرفتارکیا جو علاقے میں بھتہ خوری اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ کورنگی، جیکسن،کلری، شاہراہ فیصل، بریگیڈ، جمشید کوارٹرز اوربلوچ کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 13ملزمان ارسلان عرف عدنان، شیراحمد، عارف خان، سراج منیر عرف آغا، سعید محمد عرف صمد، شاہ زیب خان،عاقب علی، ایاز علی، بابر علی عرف کالا، محمد نسیم، ہاشم علی، محمد سلمان اور محمد آصف مقصود کو گرفتارکیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانوتی اسلحہ رکھنے، منشیات فروشی،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ درج بالا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جوہر آباد پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان محمد اجمل، نبیل خان اور محمد حنین کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ گلستان جوہر انویسٹی گیشن پولیس نے دو ملزمان علی رضا عرف محرم اور علی عرف مرو کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے دو ملزمان ذیشان علی اور سفیر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔