سندھی یوم ثقافت پر جوگیوں کی سانپ ریلی‘ بین کی دھن پر رقص

December 2, 2019 1:32 pm0 commentsViews: 15

سکھر( مانیٹرنگ ڈیسک) سکھر میں سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر جوگیوں نے سانپ ریلی نکالی‘ بین کی دھن پر سانپ بھی خوشی سے رقص کرتے رہے۔ اس موقع پر سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو سانپوں کے ساتھ ڈھولک کی تھاپ پر رقص کررہے تھے۔ جوگیوں نے کہا کہ ریلی کا مقصد ثقافتی دن کے موقع پر عقیدت کا اظہار ہے۔