گوردوارہ گورونانک کے یاتری بھارت سے ٹماٹر خرید لائے

December 2, 2019 1:32 pm0 commentsViews: 5

کرتارپور( مانیٹرنگ ڈیسک) کرتارپور راہداری سے سکھ یاتری ٹماٹر لے کر گردوارہ بابا گورونانک پہنچ گئے ۔ سکھ یاتری نے کہا ہے کہ ٹماٹر بھارت میں20 روپے کلو اور پاکستان میں چار سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ٹماٹر بیچنے کیلئے نہیں بلکہ لنگر میںحصہ ڈالنے کیلئے لائے ہیں۔ یاتری ادرک‘ سبز مرچ‘ لہسن اور پیاز بھی لائے تھے آنے والوں نے کہا کہ ان کے لائے ہوئے ٹماٹر‘ مزے دار کھانوں کی فراہمی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ ہم دنیا بھر سے باباگورونانک کیلئے تحائف لائے ہیں۔