بھارتی میڈیا لندن برج حملہ آور کا تعلق پاکستان سے ثابت کرنے میں ناکام

December 2, 2019 1:37 pm0 commentsViews: 2

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) لندن برج کے قریب حملہ کرنیوالے عثمان خان کا پاکستان سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا اور بھارتی میڈیا کے تمام دعوعے جھوٹے اور من گھڑت ثابت ہوگئے۔ لندن برج پرحملہ کرنے والے ملزم کی شناخت28 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی تھی۔ لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش کیس کی وولوچ کی کران کورٹ میں سماعت کے دوران یہ ثابت ہوچکا تھا کہ عثمان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور ملزم برطانیہ میں پیدا ہوا۔ وہیں پرورش ہوئی۔ اس مقدمے میں عثمان خان اور دیگر 8ملزمان کو سزا ہوئی تھی جن میں سے اکثریت کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔