قائد آباد چوروں نے رہنما جماعت اسلامی کے گھر کا صفایا کردیا

December 2, 2019 1:39 pm0 commentsViews: 6

مولانا فضل قادر شامزئی کی فیملی کی غیر موجودگی کے دوران الماری کے تالے توڑ کر نقدی اور سونا لوٹ لیا
کراچی (کرائم رپورٹر) قائد آباد میں جماعت اسلامی کے رہنماء کے گھرپرچوری کی واردات۔ تفصیلات کے مطابق قائدآبادکے علاقے داؤد چورنگی کے ناظم اور اقراء امام محمد اسلامیہ سیکنڈری اسکول کے پرنسپل مولانا فضل قادر شامزئی کے گھرمیں نامعلوم افرادنے گھس کر چوری کی واردات کے دوران الماری کے تالے توڑکرڈھائی لاکھ روپے نقدی اوردیگرقیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔پولیس کاکہناہے کہ بلال کالونی مصالحہ والی گلی کے رہائشی مولانا فضل قادر شامزئی کی فیملی رشتہ داروں کے گھر گئی ہوئی تھی جبکہ مولانا دوستوں کے ساتھ کسی تقریب میں موجود تھے, اوراہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا چوروں نے گھر کی الماری کے لاک توڑ کر اس میں موجود دس تولا سونا اور ڈھائی لاکھ روپے روپے بھی ساتھ لے گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ قائد آباد کو کردی گئی ہے۔جبکہ پولیس واقع کی مزیدتفتیش کررہی ہے۔