ڈیفنس میں کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، لڑکی اغوا

December 2, 2019 1:47 pm0 commentsViews: 1

خیابان بخاری کمرشل میں واقع ریسٹورنٹ کے باہر دعا نامی لڑکی اپنے دوست حارث کے ہمراہ موجود تھی
لڑکی اور لڑکے کے والد ڈاکٹر ہیںجبکہ زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ
لڑکا اور لڑکی دوست ہیں ، پولیس زاتی رنجش سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے‘ شیرازنذیر کی گفتگو
کراچی(کرائم رپورٹر) درخشاں کے علاقے خیابان بخاری کمرشل ایریا میں کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جب کہ ملزمان لڑکے کے ساتھ موجود لڑکی کو اغوا کرلیا۔کراچی میں کے علاقہ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان بخاری کمرشل میں واقع ریسٹورنٹ کے باہر دعا نامی لڑکی اپنے دوست حارث کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران کار میں سوار افراد آئے اور انھوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حارث گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان لڑکی کو اپنے ہمراہ کار میں بٹھا کر لے گئے، زخمی کو پہلے قریبی واقع نجی اسپتال بعد ازاں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نزیر کے مطابق لڑکا اور لڑکی دوست ہیں اور اس حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں، لڑکے کا بیان ابھی نہیں لیا جاسکا ہے جبکہ دونوں گھرانوں کو بھی واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اطراف مین نصب کیمروں کی بھی مدد لینا شروع کردی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق لڑکی اور لڑکے کے والد ڈاکٹر ہیں جبکہ زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس زاتی رنجش سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔