رات گئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

December 2, 2019 1:56 pm0 commentsViews: 10

صفورہ گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نادر مگسی کو نشانہ بنا کر فرار، مگسی اور بلیدی برادری میں دشمنی چل رہی تھی
کراچی (کرائم رپورٹر)رات گئے صفورا گوٹھ کے قریب نوجوان کوقتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے صفورا گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 32سالہ نادر مگسی ولد لطف خان مگسی شدید زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ، ایس ایچ او آغا معشوق نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مگسی اور بلیدی برادری کے درمیانی پرانی دشمنی چل رہی تھی بلیدی قوم سے تعلق رکھنے والے افراد نے نادر مگسی کو ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔