بگرام ایئر بیس پر دھماکے، فوجی سامان کے 45 کنٹینر تباہ

December 2, 2019 1:57 pm0 commentsViews: 7

قندوز اور جوز جان میں قافلے اور چوکیوں پر حملے، طالبان نے بھاری اسلحہ و فوجی سامان لوٹ لیا، 28 سیکورٹی اہلکار مارڈالے
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس کے داخلی دروازے پر بم دھماکوں سے فوجی سامان لانے والے 45 کنٹینرز جل کر تباہ ہوگئے۔ دھماکوں کے بعد ہر طرف آگ پھیل گئی جب کہ ہلاکتوں اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں معلوم نہ ہو سکا۔ تاہم متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ادھر طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ قندوز میں امریکی فوج کے قافلے اور پولیس چوکی پر حملوں میں 11 امریکی فوجیوں سمیت 28 اہلکار مار دیے۔ جوزجان میں بھی چوکیوں پر دھاوے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری اسلحہ، فوجی سامان ضبط کر لیا گیا۔